ایوانِ صدر میں پرچم کشائی

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں واقع ایوانِ صدر میں یومِ آزادی کے موقع پر صبح سویرے پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا . صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی یومِ آزادی پر ایوانِ صدر میں ہونے والی پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے .

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر پرچم کشائی بھی کی . تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سروسز چیفس، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی . اس موقع پر پاکستان اور قوم کے استحکام، ترقی و سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں . . .

متعلقہ خبریں