اکشے کمار ، عامر خان سے بہتر کیوں ؟ کرینہ کپور کا دوٹوک جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی چلبلی اور صدا بہار اداکارہ کرینہ کپور نے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کا خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار سے موازنہ کردیا۔بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار، پروڈیوسر اور میزبان کرن جوہر نے اپنے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے سیزن سیون میں کرینہ کپور اور عامر خان کی قسط کا پرومو شئیر کیا ہے۔
اس پرومو میں بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ بیبو کرینہ کپور اور مسٹر پرفیکٹ سپر اسٹار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن کے لیے جلوہ گر ہوئے ہیں۔


شو کے دوران عامرخان نے کرینہ سے پوچھا کہ تم میری ایسی کونسی بات برداشت کرتی ہو جو دوسروں میں برداشت نہیں کرو گی؟

لال سنگھ چڈھا اداکارہ نے فوری طور پر جواب دیا، “آپ ایک فلم کو ختم کرنے میں 100-200 دن لگاتے ہیں جبکہ اکشے کمار اسے 30 دنوں میں مکمل کر لیتے ہیں۔پی کے اداکار یہ جواب سن کر حیران رہ گئے اور انہوں نے صرف اپنے منفرد انداز میں “ارے” کے ساتھ ردعمل ظاہر کیا۔

ویڈیو دیکھیں:

واضح رہےکہ ’کافی ون کرن‘ شو کو بھارت کے علاوہ پاکستان، برطانیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور جنوبی ایشیائی ممالک سمیت وہاں خوب پسند کیا جاتا ہے، جہاں بھارتی فلم انڈسٹری کے مداح موجود ہیں۔
’کافی ود کرن‘ شو کا چھٹا اور آخری سیزن 2018 میں نشر کیا گیا تھا، جس کی آخری چند قسطیں 2019 میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔

اس شو میں ریپڈ فائر سمیت متعدد سیگمنٹ ہوتے ہیں، جن میں نامور شخصیات اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور اپنے تنازعات سے متعقل کھل کر باتیں کرتے دکھائی دیتے تھے۔
’کافی ود کرن‘ کا شمار بھارت کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شوبز ٹاک شوز میں ہوتا ہے، جس کا پہلا سیزن 2004 اور 2005 میں ریلیز کیا گیا تھا۔’کافی ود کرن‘ کا دوسرا سیزن 2007 میں ریلیز ہوا تھا، چوتھا 2009 اور پانچواں 2012 میں نشر کیا گیا تھا۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

3 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

17 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

41 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

57 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago