چیلنجز : ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنا ہوں گے، شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بھائی چارے، رواداری اور تحمل مزاجی کو اپنا کر قوم کو یکجا کیا جائے۔ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی ذاتی اناء اور عناد سے بالا تر ہوکر فیصلے کرنا ہوں گے۔

پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر قوم کے نام پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ ملک خدا داد لازوال قربانیوں اور ایک عظیم جدو جہد کے نتیجے میں حاصل کیا گیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نے جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے مسلمانان ہند نے قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں بھرپور جدوجہد کے نتیجے میں تاریخ رقم کی۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن اللہ تعالی کے بے پایاں فضل و کرم سے ہمیں آزادی جیسی نعمت حاصل ہوئی اور دنیا کے نقشے پر ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے ابھرے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے اس ملک کی خدمت کی ہے اور اقوام عالم میں عزت کا مقام دلوانے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے ہیں۔ اس ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے سے لے کر لوڈشیڈنگ کے اندھیروں کا خاتمہ، ملک میں موٹرویز کا جال اور سی پیک جیسے عظیم منصوبے کے تحت تاریخی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی اس ملک کے لیے خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ن لیگ کے صدر نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ اس ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم کا پاکستان بنانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور کسی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ  میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔  شہبازشریف نے پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں ملکی امن و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ محرم الحرام کے احترام میں تقریب انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

5 hours ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

5 hours ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

6 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

6 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

6 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

7 hours ago