واٹس ایپ نے آخرکاربڑے مسئلے کاحل نکال لیا

(قدرت روزنامہ)واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے نئے فیچرز پر مسلسل کام جاری رکھا جاتا ہے . مگر فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں اب تک ایک خامی موجود تھی اور وہ یہ کہ اگر اینڈرائیڈ صارف آئی او ایس یا آئی فون استعمال کرنے لگے تو وہ اپنی واٹس ایپ چیٹس اس میں منتقل نہیں کر پاتے .

مگر اب واٹس ایپ نے آخر کار چیٹ ہسٹری کے اس بڑے مسئلے کے حل کا اعلان کردیا ہے . سام سنگ کے گلیکسی ان پیکڈ ایونٹ کے موقع پر واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کے آپشن کو متعارف کرایا گیا . ابتدائی طور پر یہ سہولت اینڈرائیڈ فونز کو دستیاب ہوگی جس کا آغاز سام سنگ کے اینڈرائیڈ 10 یا نئے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے فونز سے ہوگا . مگر بتدریج یہ ٹول اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر کام کرنے والے تمام فونز کو دستیاب ہوگا . واٹس ایپ کی جانب سے بتایا گیا کہ واٹس ایپ میسجز بشمول فوٹوز اور وائس میموز کو ایک سے دوسرے آپریٹنگ سـسٹم پر منتقل کیا جاسکے گا اور یہ ٹول آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا . کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکر پنڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں . اس ڈیٹا کی منتقلی کے لیے واٹس ایپ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورتتھی . آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے . . .

متعلقہ خبریں