عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

ویانا، اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تیل پیدا کرنے والے ممالک کے گروپ اوپیک پلس نے بدھ کے روز تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد تیل کی قیمتوں میں دو فیصد کمی ہوئی ہے ، اوپیک پلس ستمبر کیلئے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک

لاکھ بیرل کا اضافہ کرے گا . سعودی عرب اور روس کی قیادت میں چلنے والے اوپیک پلس گروپ نے ستمبر کیلئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے امریکی صدر جوبائیڈن کو مایوسی ہوگی جنہوں نے توانائی کی عالمی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے ذاتی طور پر سعودی رہنمائوں سے مدد مانگی تھی .

اوپیک پلس کے وزراء کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا . دوسری جانب اوپیک کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو دیکھا گیا جس کے بعد اس کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی . دوسری جانب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے . اعداد و شمار کے مطابق ملک میں جولائی 2022ء میں 1.44 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی،جوگزشتہ سال جولائی کے مقابلہ میں 26 فیصدکم ہے، 1.94 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی . اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں ملک میں 0.59 ملین ٹن پٹرول، 0.44 ملین ٹن، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.35 ملین ٹن، فرنس آئل کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں