ڈبل روٹی کا استعمال صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ؟ جان کر آپ کھانا ہی چھوڑ دینگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عام طور پر لوگ ناشتے یا اپنی روز مرہ روٹین میں کم وقت ہونے کے سبب آسانی سے بنی بنائی دستیاب ڈبل روٹی کا استعمال شروع کر دیتے ہیں جس کے صحت پر مثبت یا منفی اثرات سے متعلق جاننا بے حد ضروری ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عام عوام میں ایک یہ بھی تاثر پایا جاتا ہے کہ ڈبل روٹی مریضوں کے کھانے کے لیے بہترین اور نرم غذا ہے

جبکہ یہ تاثر نہایت غلط ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسٹارچ اور کاربوہائیڈریٹس کی زیادتی ہونے کے سبب ڈبل روٹی کا استعمال معدے اور نظام ہاضمہ کے لیے نہایت نقصان ثابت ہوتا ہے، ڈبل روٹی میں فائبر اور گندم میں پائے جانے والی غذائیت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے جس کے نتیجے میں انسان متعدد بیماریوں میں گھِر سکتا ہے۔اسرائیل میں وائٹ بریڈ یعنی کہ عام دستیاب ڈبل روٹی پر کی جانے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وائٹ بریڈ کے استعمال سے معدے اور آنتوں سے متعلق متعدد شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس میں قبض کی شکایت سر فہر ست ہے۔اس تحقیق میں وائٹ اور برائون بریڈ کے درمیان موازنہ بھی کیا گیا کہ وائٹ اور برائون بریڈ میں سے کون سی بریڈ صحت کے لیے زیادہ بہتر اور نقصان دہ ہے۔ماہرین کی جانب سے تحقیق میں شامل رضاکاروں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، ایک گروپ کے افراد کو سفید یعنی ریفائن آٹے سے بنی وائٹ بریڈ جبکہ دوسرے گروپ کو برائون یعنی کے مکمل غذائی اجزاء سے تیار کی گئی برائون بریڈ استعمال کروایا گیا اور بعد ازاں دونوں گروپس کے رضاکاروں کے صحت سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے۔

Recent Posts

بھارتی اداکارعمران ہاشمی ایکشن سین کے دوران زخمی

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سٹار اداکار عمران ہاشمی حیدرآباد دکن میں فلم ’گڈ اچاری…

5 hours ago

عدنان سمیع کی والدہ کا انتقال،کل پاکستان پہنچنے کا امکان

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)گلوکار عدنان سمیع خان نے بھارت میں پاکستانی سفارت خانے کو ویزے…

5 hours ago

اسلام آباد احتجاج، پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں احتجاج اور دھرنے کے باعث پاکستان تحریک انصاف…

5 hours ago

بلوچستان کو 5چھوٹے صوبوں میں تقسیم کیا جائے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کے سابق ترجمان جان اچکزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس…

5 hours ago

بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کا منصب بھی چھ ارب روپے میں بکنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں محمود خان اچکزئی

فوری طور پر عمران خان اور دیگر تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے، بصورت…

5 hours ago

سردی کی دستک، محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے…

6 hours ago