مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے نمرہ خان کا والدین کو پیغام

(قدرت روزنامہ)اداکارہ نمرہ خان نے والدین کو پیغام دیا کہ مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے . سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ خواتین کی طلاق، ان پر گھریلو تشدد اور شادیوں کی ناکامی پر اور اپنی ناکام شادی پر بھی مبہم انداز میں بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں- ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کے علاوہ جو بھی باتیں پھیل رہی ہیں، وہ ان پر بات نہیں کرنا چاہتیں، بس اتنا کہنا چاہتی ہیں کہ انسان کو غلطیوں سے سیکھنا چاہیے .

مختصر ویڈیو میں مداحوں اور خاص طور پر خواتین اور والدین کو ہدایت کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ غلطیوں سے سیکھیں، وہ اپنی نہیں تو دوسروں کی غلطیوں اور باتوں سے بھی سیکھنے کی کوشش کریں لوگ ان کی غلطیوں سے بھی سیکھیں کہ انہوں نے کس طرح ستم اور ظلم برداشت کیے . مخصر ویڈیو کے دوران وہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ طلاق یافتہ بیٹی مردہ سے زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے والدین کو پیغام میں کہا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو حوصلہ دیں کہ وہ مظالم کے خلاف اٹھ کھڑی ہوں . ویڈیو میں واضح طور پر انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی اور طلاق پر بات نہیں کی، تاہم ان کے انداز سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی انتہائی مشکلات کا شکار تھی . اگرچہ نمرہ خان نے واضح نہیں کیا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا نہیں، تاہم دو دن قبل ان کے شوہر راجا اعظم کی بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے اداکارہ کو طلاق دے دی ہے . نمرہ خان اور راجا اعظم کے درمیان طلاق کی خبریں گزشتہ ہفتے اس و قت شروع ہوئیں جب کہ اداکارہ نے نعمان اعجاز کے شو میں شرکت کے دوران اپنی ازدواجی زندگی پر بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ اب وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں مذکورہ انکشاف کے بعد ان کی طلاق کی افواہیں شروع ہوئیں اور دو دن قبل ہی راجا اعظم کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شادی ختم ہونے کی تصدیق کرتے دکھائی دیئے . راجا اعظم کی وائرل ہونے والی ویڈیو سے واضح نہیں ہوتا کہ وہ کب کی ہے، تاہم وہ سگریٹ نوشی کرتے ہوئے تصدیق کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ ان کے اور نمرہ خان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے . نمرہ خان اور راجا اعظم نے19 اپریل 2020 کوسادگی سے شادی کی تھی، تاہم اب ایک سال بعد ان کی طلاق ہونے کی خبریں ہیں علاوہ ازیں نمرہ خان پیشاب کی نالی میں پتھری کی وجہ سے بیمار ہیں اور ہسپتال میں بھی رہی تھیں- واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سائٹ انسٹاگرام سے اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں جس کے بعد مداح اداکارہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق کئی سوال اُٹھا ئے تھے- نمرہ خان کی جانب سے شوہر کے ہمراہ تصاویر ڈیلیٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی زیرگردش تھیں جن میں کہا جا رہا تھا کہ نمرہ خان اور اُن کے شوہر راجہ افتخار اعظم کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے جبکہ نمرہ خان نے اس خبر کی کوئی تصدیق نہیں کی تھی اور نہ ہی اس حوالے سے اُن کا کوئی پیغام سامنے آیا تھا . نمرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن میں نمرہ خان شدید زخمی تھیں تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ اپنے گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے اُن کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئی ہیں . اداکارہ کی زخمی حالت میں تصاویر دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نمرہ خان سیڑھیوں سے نہیں گری ہیں بلکہ اُن کے شوہر نے اُن پر تشدد کیا ہے . صارفین کے اس طرح کہنے پر نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ سیڑھیوں سے گر کر ہی زخمی ہوئی ہیں اگر اُن کے شوہر اُن پر تشدد کرتے تو وہ اس طرح اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں . . .

متعلقہ خبریں