شوہر کے اپارٹمنٹ میں ڈاکا ڈالنے کی سازش کی، اداکارہ صوفیہ مرزا کا قانونی کاغذات میں اعتراف جرم

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ صوفیہ مرزا نے قانونی کاغذات میں سابق شوہر عمر فاروق کے خلاف سازش کا اعترافِ جرم کر لیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوفیہ مرزا نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر عمرفاروق کے دبئی اپارٹمنٹ میں ڈاکا ڈالنے کی سازش کی۔سازش ناکام ہونے پر خود کو زخمی کرلیا۔
دبئی اپارٹمنٹ میں عمرفاروق پر جھگڑے کے بعد چھری سے حملہ کیا۔خود پر شبہ ہونے سے بچنے کیلئے اپنا منصوبہ تبدیل کرنا پڑا۔واردات میں گھریلو ملازمہ اور ایک سہیلی شامل تھی۔اداکارہ نے نقدی، زیورات اور لاکھوں درہم مالیت کی گھڑیاں چرانے کی سازش کا اعتراف کیا۔اس سے قبل صوفیہ مرزا کے خلاف سابق شوہر عمر فاروق نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی۔
بزنس مین عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر اپنے خلاف کمپین چلانے پر صوفیہ مرزا کے خلاف درخواست دی۔ عمر فاروق نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ صوفیہ مرزا نے سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر ان کے خلاف کمپین چلائی۔درخواست گزار عمر فاروق نے مطالبہ کیا کہ صوفیہ مرزا جن اکانٹس سے کمپین چلا رہی ہے انہیں بلاک کیا جائے۔یاد رہے کہ چند دن قبل اداکارہ صوفیہ مرزا کے خلاف 50 کروڑ روپے ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا تھا جس پر عدالت نے اداکارہ کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو درخواست گزار عمر فاروق ظہور کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوفیہ مرزا درخواست گزار عمر فاروق ظہور کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں کے مابین کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اور اس دوران صوفیہ مرزا مسلسل عمر فاروق ظہور کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کررہی ہیں جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت صوفیہ مرزا کے خلاف 50 کروڑ روپے کی ہتک عزت کی ڈگری جاری کرے ، سیشن عدالت نے صوفیہ مرزا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7ستمبر تک جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Recent Posts

طاقت ور حلقے بلوچستان کو چلارہے ہیں جو عوام کے نمائندے نہیں ، سینیٹر کامران مرتضی

بیلا(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بلوچستان کے حالات کو سدھارا جاسکتا ہے آرٹیکل4 پر عملدرآمد کرکے صوبے…

1 min ago

بجلی کی سپلائی معطل، مکران ڈویژن ایک مرتبہ پھر تاریکی میں ڈوب گیا

پسنی(قدرت روزنامہ)مکران ایک مرتبہ پھر تاریکی میں ڈوب گیا ، تینوں اضلاع گوادر کیچ اور…

6 mins ago

سوراب، گاڑی الٹنے سے 3افراد جاں بحق، تین زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوراب کے قریب گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹنے سے 3افراد جاں بحق…

11 mins ago

بلوچستان میں بیانیے کی جنگ، نوجوانوں کے ذہنوں کو مختلف طریقوں سے متنفر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات میر ظہور احمدبلیدی نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان دہشتگردی…

16 mins ago

الیکشن ٹریبونل، پیپلزپارٹی کے رہنما ملک شاہ گورگیج کی کامیابی برقرار، مالک بلوچ اور حسین واڈیلہ کی اپیل خارج

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹریبونل نے این اے 259 گوادر کم کیچ پر دائر انتخابی عذرداری کا…

22 mins ago

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے کے 2 اور زخمی چل بسے ،تعداد29ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کے روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن خودکش بم دھماکے کا…

27 mins ago