مراد علی شاہ کا دہری شہریت کا معاملہ حل نہ ہوا، واؤڈا فارغ ہو گئے: علی زیدی

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کی دہری شہریت کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوا، جبکہ فیصل واؤڈا فارغ کر دیے گئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ شازیہ مری کا بھی جعلی ڈگری کا کیس کب سے چل رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ فریال ٹالپر اور شازیہ مری پر کیسز ہیں، ان کا فیصلہ نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے یک طرفہ فیصلہ کیا، عدالت کا حکم ہے کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے فیصلے ساتھ سنائے۔
علی زیدی نے کہا کہ ہم الیکشن کمشنر کے خلاف توہینِ عدالت کا مقدمہ کریں گے، وہ اس کے مرتکب ہوئے ہیں، عمران خان کو اس بات کی سزا دینا چاہ رہے ہیں کہ اوور سیز پاکستانی ہمیں پیسے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو ملک کا پیسہ چرا کر لے جا رہا ہے وہ وزیرِ اعظم بنا ہوا ہے، الیکشن کمیشن فیل ہو چکا ہے، اتنا متعصب الیکشن کمیشن نہیں دیکھا۔
سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانی فیصلے کے بعد عمران خان کو اب مزید کھل کر فنڈنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں شرجیل میمن 2 ارب روپے اشتہارات پر خرچ کر رہے ہیں۔علی زیدی نے کہا کہ ہم نے نالے صاف کروا کر ان کے حوالے کیے، ہم بنا کر چھوڑ گئے اور انہوں نے دیکھیں کیا حال کر دیا، آپ ہمارے بارے میں جھوٹ بولنا بند کر دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں غربت بڑھ گئی ہے، مڈل کلاس ختم ہو گئی، اس ملک میں اگلا بحران گندم کا آ رہا ہے، پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شام 4 بجے الیکشن کمیشن کے سامنے پورے ملک میں پرامن احتجاج ہو گا۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

7 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

17 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

25 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

33 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

40 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

48 mins ago