نیویارک(قدرت روزنامہ)سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے جسم میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس کے باعث آپ تھکاوٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق محققین نے کہا کہ پانی کی معمولی کمی بھی مزاج کو بدلنے کے ساتھ تھکاوٹ کے احساس کو اجاگر کرسکتی ہے۔ دھوپ میں بیٹھنا بنا کام انجام دیئے بھی جسم کے لئے سخت محنت کرنے کے مترادف ہے ۔
ماہر امراض جلد ہیتھر راجرزکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں معمولی سی تبدیلی بھی جسم پر اثر انداز ہوتی ہے اور اس کے افعال کو متاثر کرتی ہے اور جسم پسینے کے ذریعے بنیادی درجہ حرارت کو منظم رکھنے کے لئے کام کرتا ہے۔اس طرح آپ کا جسم باہر کی نسبت اندرونی سطح پر زیادہ کام کرتا ہے اسی وجہ سے آپ پر تھکاوٹ اور نیند کی کیفیت طاری ہونے لگتی ہے۔جسم کی یہ تھکاوٹ معمول کی بات ہے جس کا عام مشاہدہ ساحل سمندر سے واپسی پر ہوتا ہے جب جسم میں پانی کی کمی کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق دن میں 8 گلاس پانی پینا چاہیئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام افراد مذکورہ مقدار میں پانی پینے سے جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔جو افراد دھوپ میں کام کرتے ہیں انہیں زیادہ پانی پینے کی ضرورت ہوتی ہے نسبتا ان افراد کے جو سارا دن کسی اندرونی جگہ پر گزارتے ہیں۔ کچن میں کام کرنے والے افراد کو چاہیئے کہ وہ بھی پانی کا استعمال بڑھا دیں کیوں کہ کچن کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے جس کے باعث پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تاہم یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ ایک مصروف دن کے اختتام پر عام تھکاوٹ اور گرمی کی تھکاوٹ میں بہت واضح فرق ہوتا ہے۔ اس طرح تھکاوٹ کے ساتھ نبض بھی تیزچلنے لگتی ہے اور نیند یا بے ہوشی محسوس ہونے لگتی ہے، یہ تمام علامات گرمی کی تھکن کی ہیں۔ ایسی صورت میں کسی ٹھنڈی جگہ کا رخ کریں ٹھنڈا پانی استعمال کریں علامات برقرار رہنے کی صورت میں اپنے معالج سے رابطہ کریں۔کوشش کریں دھوپ میں وقت گزارنے سے گریز کریں، اگر جانا ضروری بھی ہوتو چھاں میں چلیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…