سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب۔۔۔ فیصل واوڈا نے بڑا بیان داغ دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب چپ لگائیں گے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے . خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے، اس کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی روکی جاسکتی ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفافیت آئے گی اور اس میں مزید بہتری لائی جاسکتی ہے .

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو دیکھاہی نہیں اور اس پر تنقیدشروع کردی . انہوں نے کہا کہ سافٹ ویئراپ ڈیٹ کازمانہ چلاگیا اب توچپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہوجائے ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظور کرائیں گے . فیصل واوڈا نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنے کیسز لے آتے ہیں، الیکشن کی شفافیت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، اپوزیشن اتفاق کرے یا نہ کرے قانون سازی ضرور ہوگی، ایسے لوگوں کے کیسز معاف کردیں سب ٹھیک ہوجائے گا، بدقسمتی سے ایسے لوگوں کی بیماری پر قوم ہمدردی دکھاتی ہے . انہوں نے کہاکہ ہمارے کچھ لوگ بھی نوازشریف کیلئے ہمدردی رکھتے ہیں، یہ کیساشخص ہے جو 3 بار وزیراعظم رہا لیکن ملک سے فرار ہوگیا، جب بھی قانون حرکت میں آتاہے یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں