اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں تبدیل ہوتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پاکستان نے افغانستان میں پھنسے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کیلئے ویزا پالیسی میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ بین الاقوامی صحافی اور میڈیا کارکنان جو پاکستان کے راستے افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ پاکستان کا ویزا اپلائی کریں، وزارت داخلہ ان بین الاقوامی صحافیوں اور کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر ویزا جاری کریگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ویزا نرمی کااعلان افغانستان میں کام کرنے والے صحافیوں اور میڈیا کارکنان کے تحفظ کے مدنظر کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…