جہانگیر کے نام پر ہونیوالی تنقید پر کرینہ کا ردعمل آگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)الی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کے نام کو ٹرولنگ کا نشانہ بنانے والوں کیلئے کہا کہ وہ کبھی ٹرولز کے بارے میں نہیں سوچتیں۔ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ ان کی زندگی میں منفی باتوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، نہ ہی وہ ٹرولز کو بارے میں سوچتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرولنگ کا مقابلہ مراقبے سے کرتی ہیں، ہر سکے کے دو رخ کی طرح منفی باتوں کے ساتھ ساتھ مثبت باتیں بھی ضرور ہوتی ہیں، ان پر توجہ دیتی ہوں۔دوسری جانب بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اور

سیف علی خان کو اپنے دونوں بیٹوں کے ہمراہ پہلی بار دیکھا گیا ہے۔کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان اپنے دوسرے بیٹے جہانگیر کو پہلی بار میڈیا کے سامنے لے آئے ہیں، اس موقع پر دونوں بھائیوں اور ان کے اداکار والدین کی تصاویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی جانب سے وائرل تصویر پر خوب تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین نے جہانگیر کو اپنے بڑے بھائی تیمور سے ملتا جْلتا قرار دینا بھی شروع کردیا ہے۔ کرینہ کپور کو سیف علی خان اور دونوں بیٹوں کے ساتھ اپنے والد رندھیر کپور سے ملنے ان کے گھر جاتے دیکھا گیا ہے جہاں انہوں نے اس مرتبہ چھوٹے بیٹے جہانگیر کا چہرہ چھپانے سے بھی گریز کیا ہے۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

1 min ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

8 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

17 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

29 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

43 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

60 mins ago