بھارت کے مسلمان شہری نے دبئی میں ایک کلو سونا جیت لیا

دبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر بنگلور سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری نے دبئی میں ایک کلو سونا جیت لیا، ہفتہ وار محظوظ قرعہ اندازی میں مزید 2 بھارتی اور ایک فلپائنی شہری نے 1 لاکھ درہم جیت لیے . اماراتی میڈیا کے مطابق محظوظ کے گولڈن سمر پروموشن قرعہ اندازی کے دوران بنگلور کے ایک ہندوستانی شہری نے 1 کلو گرام سونا جیتا ہے، 2 بچوں کے والد 42 سالہ محمد 2017ء سے ابوظہبی میں ہیومن ریسورس ایڈمنسٹریٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ جب مجھے محظوظ کی طرف سے فون آیا کہ میں نے 1 کلو سونا جیت لیا ہے تو میں بہت پرجوش تھا، پہلے تو مجھے اس پر یقین ہی نہیں آیا، اس لیے میں نے دوبارہ تصدیق کے لیے ان کے دفتر کو فون کیا .


انہوں نے مزید کہا کہ سچ کہوں تو اس وقت تک میں نے سوچا میں خواب ہی دیکھ رہا ہوں جب تک میں نے گولڈ حاصل نہیں کرلیا، ابھی تک اس جیت کے بارے میں اپنے گھر والوں کو بھی نہیں بتایا تاہم یہ جیت مجھے گھر واپس اپنے خاندان کی کفالت کرنے اور اپنی دو لڑکیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے قابل بنائے گی، میں اس جیت کے لیے محظوظ کا شکر گزار ہوں .
بتایا گیا ہے کہ 1 کلو سونے کے علاوہ 87 ویں ہفتہ وار قرعہ اندازی میں دو دیگر ہندوستانی تارکین وطن ، وینو اور منیراج اور ایک فلپائنی شہری جوآن نے بھی 1,1 لاکھ درہم کا انعام جیتا جب کہ محظوظو انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور شریک 3 ستمبر کو مزید 1 کلو سونا جیتنے کے قابل ہو جائے گا کیوں کہ گولڈن سمر پروموشن کو اگست کے پورے مہینے تک بڑھا دیا گیا ہے .

علاوہ ازیں 10 ملین درہم کا سب سے بڑا انعام ایک بار پھر اگلی محظوظو لائیو قرعہ اندازی میں حاصل کرنے کے خواہشمند اس میں شرکت کرنے والے محظوظ ایپ اور ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر اور 35 درہم میں پانی کی بوتل خرید کر اس قرعہ اندازی میں حصہ لے سکتے ہیں، جو 6 اگست کو متحدہ عرب امارات کے وقت رات 9 بجے منعقد ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں