ایل این جی ریفرنس؛ شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ

(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیر اعظم و رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلی فیصلےمیں کہا گیا ہے کہ نیب کا یہ کیس ہی نہیں کہ شاہد خاقان نے کوئی مالی فوائد لیے، ایل این جی ٹرمنل میں کسی غیر شفافیت کا تنازع ہی نہیں ہے، ایل این جی ٹرمنلز کی منظوری مجاز فورمز نے دی۔

فیصلے کے مطابق ایل این جی کنسلٹنٹ کو فیس امریکی امدادی ادارے نے ادا کی، شاہد خاقان کی ہدایت پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا نیب نے کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان خط وکتابت کے نتیجے میں کنسلٹنٹ کی تعیناتی ہوئی، نیب نہیں بتا سکا کہ شاہد خاقان دوسری آزاد ریاست پر کنسلٹنٹ کی تعیناتی میں اثر انداز کیسے ہوسکتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ شاہدخاقان کے خلاف واحد مواد سابق سیکرٹری پٹرولیم کا بطور وعدہ معاف گواہ کابیان ہے، وعدہ معاف گواہ کے بیان کی حیثیت اور چیئرمین نیب سے ملی معافی پر ابھی کوئی آبزرویشن نہیں دے رہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایل این جی ٹرمینل عوامی مفاد میں تھا یا نہیں؟ اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے، نیب نہیں بتاسکا کہ شاہد خاقان کو مزید گرفتار رکھنا کیوں ضروری ہے۔

Recent Posts

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں کے باعث سری لنکا میں…

8 mins ago

وزیراعلی کے پی کی بازیابی کیلئے پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

16 mins ago

مظاہرین کے تشدد سے شہید پولیس اہلکار کی ڈی چوک میں نماز جنازہ ادا کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے کانسٹیبل کی نماز جنازہ…

18 mins ago

وزیراعلی کے پی پولیس یا کسی ادارے کی حراست میں نہیں، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کی…

26 mins ago

جب اللہ نے پہلے سے ہی انسان کی تقدیر لکھ دی ہے تو انسان کے اپنے اختیار میں کیا ہے؟،اداکارہ یشما گل کا ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال

کراچی(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ اسلامک سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے گورنر ہاؤس میں منعقد ہونے…

33 mins ago

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں پر بغاوت اور دہشتگردی کا مقدمہ

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں عمران خان سمیت…

36 mins ago