وزیراعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں فی کس 10لاکھ کے امدادی چیک تقسیم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین میں فی کس 10 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کردیے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ایس ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، سندھ اور بلوچستان کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں، کمبل، مچھر دانیاں شامل ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 60 ہزار لیٹر پینے کا پانی پی ڈی ایم اے بلوچستان کے حوالے کیا گیا ہے جبکہ 100خیمے بھی ہرنائی کی انتظامیہ کے حوالے کیے گئے ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مختلف تنظیموں کی جانب سے امدادی سامان کی فراہمی بھی جاری۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ مختلف تنظیموں نے آفت زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔دوسری جانب ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق تمام ڈیموں میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق ہے، داسو ڈیم کے قریب اچار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے۔

Recent Posts

کراچی کے کباب اور ربڑی نے امریکی سفیر کا دل موہ لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…

3 mins ago

مریم نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کیلئے مشورہ کیا ، نواز شریف

نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…

6 mins ago

ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…

20 mins ago

علی ظفر نے سعودی عرب میں سب سے بڑا کنسرٹ کرکے تاریخ رقم کردی

ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…

30 mins ago

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جیلوں میں اصلاحات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…

32 mins ago

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

3 hours ago