جویریہ خان کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر بات کرنے والوں پر برس پڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان نے کھلاڑیوں کی ذاتی زندگیوں پر بات کرنے والوں کا آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اِن دنوں تنظیم نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے جس میں طوبیٰ حسن جیسی باصلاحیت کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے مضبوط بنیاد قرار دیا جارہا ہے۔
تاہم اگر ویمنز ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پائے تو ناقدین انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم کو حال ہی میں کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شکست کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر جویریہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

جویریہ خان لکھتی ہیں ’جو لوگ پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو فولو نہیں کرتے، وہی لوگ ٹیم کی کم کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کھلاڑیوں کو گالیاں دینا اپنا ناقابل تلافی حق سمجھتے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے انتخاب، شاٹس کی درستگی، کھیلنے کی تکنیک یا کھیل کے دوران استعمال کی جانے والی حکمت عملی پر سوال اٹھانا خوش آئند ہے۔
جویریہ لکھتی ہیں ’غلطیوں کی درستگی کے لیے کی جانے والی تنقید ہمیشہ خوش آئند اور صحت مند ہوتی ہے، چاہے وہ مردوں کی کرکٹ کے لیے ہو یا پھر خواتین کی کرکٹ کے لیے‘۔انہوں نے مزید لکھا کہ گھٹیا تبصرے کرنا اور کھلاڑیوں کی نجی زندگیوں پر حملہ کرنا، دونوں ہی اشتعال انگیزی اور غیر ضروری باتوں میں آتا ہے۔
آل راؤنڈر کہتی ہیں کہ کسی بھی شخص کو کچھ کہنے یا ناکامی کا لیبل لگانے سے پہلے اپنے جوتوں میں جھانک کر دیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو حال ہی میں اچھی خبر ملی ہے، پی سی بی نے ملک کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑیوں کی میچ فیس میں اضافہ کیا ہے جس کا مقصد مزید ٹیلنٹ کو قومی ٹیم سے کھیلنے کے لیے راغب کرنا ہے۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

24 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

42 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

2 hours ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago