شاہین آفریدی ، شاداب خان وزڈن کی انڈر 25 ورلڈ ون ڈے الیون میں شامل

لاہور(قدرت روزنامہ) حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سٹیج پر شاندار پرفارمنس درج کرنے کے بعد پاکستان کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کو وزڈن کی انڈر 25 ورلڈ ون ڈے الیون میں شامل کیا گیا ہے . تفصیلات کے مطابق ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی عمر کی بنیاد پر کیا گیا .

31 جولائی 2022ء تک جن کرکٹرز کی عمریں 25 سال سے کم تھیں، ان سب کو سلیکشن کے لیے زیر غور لایا گیا .
بین الاقوامی کرکٹ نے حالیہ دنوں میں کچھ دلچسپ نوجوان ٹیلنٹ پیدا کیے ہیں جن میں آئرلینڈ کے ہیری ٹییکٹر، ویسٹ انڈین الزاری جوزف اور زمبابوے کے بلیسنگ مزارابانی شامل ہیں . انگلش کھلاڑی فل سالٹ اور افغان کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو بطور اوپنرز منتخب کیا گیا تھا جبکہ شیمرون ہیٹ مائر، ہیری ٹییکٹر اور رشبھ پنت کو تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر رکھا گیا تھا .
اپنے ڈیبیو کے بعد سے جنوبی افریقی کھلاڑی کائل ویرین مستقل پرفارمر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں چھٹے نمبر پر آنے والے بلے باز کے طور پر شامل کیا گیا ہے . شاداب خان 25 سال سے کم عمر کے چند آل راؤنڈرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اثر ڈالا ہے . شاداب ک سب سے حالیہ متاثر کن کارکردگی ویسٹ انڈیز کیخلاف تھی جب آل راؤنڈر نے دوسرے ون ڈے میں 78 گیندوں پر 86 رنز بنائے .
راشد خان جنہیں ٹی ٹونٹی سپیشلسٹ سپنر کے طور پر جانا جاتا ہے، کو بھی منتخب کیا گیا کیونکہ وہ افغانستان کے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی بھی ہیں . ٹیم میں شامل تین فاسٹ باولرز میں الزاری جوزف، شاہین آفریدی اور بلیسنگ مزاربانی شامل ہیں . منتخب کردہ ٹیم فل سالٹ ،رحمن اللہ گرباز ،شیمرون ہیٹمائر ،ہیری ٹییکٹر ،رشبھ پنت ،کائل ویرائن ،شاداب خان ،راشد خان ،الزاری جوزف ،شاہین آفریدی اور بلیسنگ مزاربانی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں