ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، مفتاح اسماعیل

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ہے، دوست ممالک ممالک انتظار میں ہیں کہ آئی ایم ایف پیکیج دے تو وہ امداد کریں، بینکوں پر ڈالرز کی سٹے بازی کا الزام درست نہیں، مارکیٹ میں طلب و رسد کے تناسب سے ڈالر کی قدر میں اتار چڑھا ہوا، رواں سال بجٹ خسارے پر قابو پانے کی حکمت عملی واضح کی گئی ہے، حکومتی اقدامات کی بدولت نادہندگی کے خطرات کم ہو رہے ہیں .
جمعہ کی صبح وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے جہاں انہوں نے روایتی گھنٹہ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا .

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے، معیشت کے لیے ہم نے مشکل فیصلے کیے .
بینکوں کو بتانا چاہتا ہوں کچھ غلطی ہوئی جسے ٹھیک کیا جارہا ہے، 7.7 ارب ڈالر امپورٹ بل جون میں تھا، ایکسپورٹ صرف 2.7 ارب ڈالر رہی .

مالی سال میں 80 ارب روپے کی امپورٹ اور صرف 31 ارب کی ایکسپورٹ تھی، ایسی صورتحال میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ کنٹرول کیسے ہوگا . مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 23 سے 24 ہزار میگا واٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے، پیک سیزن میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگا واٹ ہوتی ہے، بجلی کی ڈیمانڈ تو بڑھ گئی مگر ہماری ایکسپورٹ ڈبل نہیں ہوئی . انہوں نے کہاکہ دنیا میں یہ ہوتا ہے کہ جب بجلی بنتی ہو تو کارخانے لگتے ہیں، ہمارے ہاں اس بجلی سے شادی ہالز کو چمچمایا گیا، معیشت ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی، ان مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی .
وزیر خزانہ نے کہاکہ ہم نے ان مسائل کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی، امپورٹ بل کم کیا اور عالمی مالیاتی اداروں سے فنڈ ملنے کی توقع سے ڈالر گرا . انہوں نے کہا کہ اگلے 3 ماہ امپورٹ بل کو کم رکھنے کی کوشش کریں گے، فرنس آئل کا 6 ماہ کا اسٹاک موجود ہے . سگریٹ کمپنیز کو ٹریس اینڈ ٹریک سسٹم میں لے کر آئیں گے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ ایچ خان نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی آمد سے مارکیٹ میں آج مثبت آغاز ہوا، انہیں آتے رہنا چاہئے .
انہوں نے کہاکہ ہم نے بجٹ میں کافی پروپوزلز دیئے جس پر عمل ہوا، ہمیں کوئی سبسڈی یہ مراعات نہیں چاہئے، ہمیں لیول پلئنگ فیلڈ کی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ کیپٹل مارکیٹ میں بہت پوٹینشل ہے، ہمیں امید ہے حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اقدامات کریںگے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں