ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے عالم اسلام کے لیے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ حکومت نے باور کرایا ہے کہ مسلمان سال میں بار بار عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ عمرہ کی تعداد کی کوئی قید نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلمان عمرہ زائرین کسی بھی فضائی، زمینی یا سمندری راستے سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے مملکت میں آسکتے ہیں۔ ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔وزارت حج سے ایک سوال پوچھا گیا تھا کہ آیا عمرہ مملکت میں داخلے کے ویزے کی قیمت کی ادائیگی کے ساتھ دہرایا جا سکتا ہے؟ تو اس کے جواب میں ایک ٹویٹ میں وزارت حج نے واضح کیا کہ سال میں عمرہ کی ادائی کی سعادت بار بار حاصلک کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزارت حج نے واضح کیا کہ بیرون ملک سے آنے والے عازمین مملکت سعودی عرب کے کسی بھی بین الاقوامی یا علاقائی ہوائی اڈے سے داخل اور روانہ ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے جدہ ایئرپورٹ سے داخلے کی ضرورت نہیں ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ عمرہ کرنے کے لیے (عمرہ)کی درخواست سے پرمٹ جاری کرنا ضروری ہے، بشرطیکہ وہ کرونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطے میں نہ ہو۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…