آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت ہوئی ہے: مفتاح اسماعیل

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی فنڈنگ سے متعلق کافی پیشرفت ہوئی ہے . متحدہ عرب امارات بھی ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا .

کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ دنیا مشکل ترین حالات میں ہے . مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے . جون اور جولائی میں مہنگائی بڑھی . دنیا سے قرض لینے میں اب مشکل ہو رہی ہے . 1996 سے آج تک 450 ملین ڈالر واپس نہیں کرسکے . ہم نے 450 ملین ڈالر واپس نہیں کیے تو مزید مانگتے ہوئے شرم آتی ہے .

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کا قرض 75 فیصد بڑھا دیا ہے . ہمارے دور میں 25 ہزار ارب قرض تھا ، عمران خان نے 45 ہزار ارب تک قرض بڑھا دیا ہے . اس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی بڑھ گیا . بجٹ خسارہ ہو تو حکومت کو پیسے لینے پڑتے ہیں . ہم پیسے لیتے رہے لیکن ہماری برآمدات دگنی نہیں ہوئیں . ہماری پہلی ترجیح ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے .

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں کے بغیر پاکستان کو چلانا مشکل ہو جائے گا . ایکسچینج کمپنیاں روز ڈالر کی بڑی مقدار انٹربینک میں سرینڈر کر رہی ہیں . ڈالر کو بھی ہم کنٹرول میں لے آئے ہیں .

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول ابھی بھی سستا ہے ، بنگلہ دیش میں پٹرول 308 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے . جس ملک سے تیل خریدتے ہیں اس سے سستا بیچ رہے ہیں .

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں آج 25 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی بنتی ہے . بجلی کی پیداوار بڑھانے پر کام کر رہے ہیں . جب کمرشل بجلی سستی ہو گی پھر ٹیکس بڑھائیں گے . انہوں نے کہا کہ بڑے بزنس مینوں پر ٹیکس لگایا . ملک چلانے کیلئے ٹیکس ضروری ہے . اس سال 4 ہزار ارب روپے سود میں دینے ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں