کراچی (قدرت روزنامہ) کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ، تاہم ماہی گیر تیر کر سی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی لانچ کو حادثہ پیش آیا ، شکار پر جانے والے ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی۔
ترجمان پاکستان فشرفوک فورم کمال شاہ نے بتایا کہ کشتی میں 11افراد سوار تھے تاہم حادثے کے بعد ماہی گیر اپنی جانیں بچاکر تیر کرسی ویو کے کنارے پر پہنچ گئے لیکن حادثے کی شکار کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔یاد رہے گذشتہ ماہ دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا تھا ، جس میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
کشتی الٹنے کے نتیجے میں نوے سے زائد افراد ڈوب گئے تھے، جس پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت 35 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا تھا،مقامی افراد کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔
نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…