اسلام آباد میں کاروباری بندش کےاوقات میں کچھ کاروباری سرگرمیوں کو استثنا مل گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں کاروباری بندش کے اوقات میں کچھ کاروباری سرگرمیوں کو استثنا مل گیا، بیکری اور مٹھائی کی دکانوں کورات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی . ہم نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے کاروباری بندش کے اوقات میں کچھ کاروباری سرگرمیوں کو استثنا دے دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنراسلام آباد کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں کاروبار بندش کے اوقات میں کچھ کاروبار کو استثنیٰ دیا گیا ہے، بیکری اور مٹھائی کی دکانوں کورات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی، ایسی بیکریاں جو ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کا حصہ ہیں رات 9 بجے ہی بند ہوں گی .


دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے تاجروں نے اتوار کی چھٹی ختم کرنے اور کاروبار کیلئے وقت کی پابندی ختم کرنے کی درخواست کردی .
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تاجروں کے وفد کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے . دوران ملاقات تاجر برادری نے پنجاب میں اتوار کی چھٹی ختم کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا رات 9 بجے مقرر کیا گیا ٹائم جلد ختم کیا جائے .

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں تاجر برادری کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے گی . انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کا ملکی معیشت میں اہم رول ہے، تحریک انصاف کی اولین ترجیح تاجر برادری کے مسائل حل کرنا ہے . اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے تاجر وں کومسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں