آئین کے تحت بھی کوئی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئین کے تحت بھی کوئی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی، عمران خان فارن ایجنٹ ڈیکلیئر ہوچکے ہیں، دوسروں کو چور کہتا ہے جب خود پرمعاملہ آیا تو کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے . انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کررہے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، وزیراعظم نے گزشتہ روزسیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی تھی، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں، فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایک جماعت نے سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کی، پاک فوج کیخلاف سوشل میڈیا پرمنفی مہم کی مذمت کرتے ہیں، ہم اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں .


مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ ڈیکلیئر ہوچکے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا، یہ ٹیکنیکل نہیں، فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے، عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، خیرات کا پیسہ آپ نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، آئین کے تحت کوئی بھی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی، دوسروں کو چور کہو اور اپنے اوپر معاملہ آیا تو کہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے، 2014 میں اکبرایس بابر نے یہ پٹیشن دائر کی .
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ باربار اس کیس میں التوا لیتے رہے، آپ نے اپنا اکاونٹ ظاہر نہیں کیا کیونکہ پیسہ چوری کا تھا، کیا وجہ تھی کہ آپ نے سی پیک کو روکا اور کشمیرکا سودا کیا؟ آپ نے عدم استحکام پیدا کرکے ملک کو نقصان پہنچایا، آپ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، سی پیک کو روکنے کی کوشش کی، آپ یہ نہیں کہہ سکتےکہ ووٹن کرکٹ کلب اور رومیتا سیٹھی سے پیسے نہیں لیے، فارن فنڈنگ کی وجہ سے ہی آپ نے دھرنا دیا تھا، اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں، آپ مجرم ثابت ہوچکے ہیں، آپ کی اصلیت قوم کے سامنے آچکی ہے، آپ نے ملکی ترقی کے خلاف سازش کی، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں