پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا .

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا .

ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا

جبکہ ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی . ذرائع کا کہنا ہے کہ

پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا . ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ

تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی . اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ

موجودہ حکومت ہر میدان میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے لہٰذا حکومت فوری عام انتخابات کی تاریخ دے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں