کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر 74 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے

برمنگھم (قدرت روزنامہ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ریسلر شریف طاہر نے 74کلو گرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کینیڈین ریسلر پھلکا کے خلاف کامیابی حاصل کر لی ہے . نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ریسلر شریف طاہر نے فری سٹائل ریسلنگ کے فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے اور فائنل میں ان کا مقابلہ بھارتی ریسلر نوین سے ہوگا .


دوسری جانب 57 کلو گرام کی کیٹگری میں پاکستان کے علی اسد کو ٹوکیو اولمپکس سلور میڈلسٹ بھارت کے کمار روی کے ہاتھوں 4-14 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد اب وہ برانز میڈل کے لیے میچ کھیلیں گے . ایک اور مقابلے میں 97 کلو گرام کیٹگری میں پاکستان کے طیب رضا کو سیمی فائنل مقابلے میں کینیڈین حریف کے ہاتھوں 0-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ بھی برانز میڈل کا میچ کھیلیں گے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں