فیاض الحسن چوہان کو بڑا عہدہ مل گیا


راولپنڈی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راولپنڈی کے صوبائی حلقہ پی پی17سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی

محمد فیاض الحسن چوہان کو پنجاب حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا ہے اس ضمن میں میں وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری

(کوآرڈی نیٹر)نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منظوری

سے فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کا سرکاری ترجمان مقرر کیا گیا ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان

ڈائریکٹوریٹ تعلقات عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر)کے تمام معاملات کے بھی نگران ہوں گے یا درہے کہ فیاض الحسن چوہان

اس وقت تحریک انصاف کے چیئر مین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر کے طور پر بھی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں

جبکہ فیاض الحسن چوہان قبل ازیں سابق صوبائی وزیر اطلاعات اور جیل خانہ جات کے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں .

.

.

Ad
متعلقہ خبریں