کامن ویلتھ گیمز: 20 سالہ پاکستانی ریسلر کیریئر کے پہلے ہی ایونٹ میں میڈل جیتنے میں کامیاب

(قدرت روزنامہ)کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور سلور میڈل اپنے نام کرلیا جبکہ اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی . ایونٹ کے ریسلنگ مقابلوں کی 74 کلوگرام کیٹیگری میں پاکستان کے شریف طاہر نے سلور میڈل اپنے نام کیا .

وہ فائنل مقابلے میں بھارت کے نوین کو چت نہ کرسکے . خیال رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا تیسرا چاندی کا تمغہ ہے جب کہ مجموعی طور پر ساتواں میڈل ہے .
واضح رہے کہ چاندی کا تمغہ جیتنے والے 20 سالہ شریف طاہر کا یہ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ تھا .
اس سے قبل 57 کلوگرام کیٹیگری میں علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا . برانز میڈل کے اس میچ میں قومی ریسلر نے نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو چاروں شانے چت کردیا . انہوں نے صرف 54 سیکنڈز میں ہی حریف کو چت کرتے ہوئے یہ میڈل اپنے نام کیا .

. .
Ad
متعلقہ خبریں