دیپیکا پڈوکون کو کونسا فلمی کردار پسند ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے حالیہ انٹرویو میں اپنے پسندیدہ فلمی کردار کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب تک جتنے بھی کردار ادا کیے ہیں، ان میں سے 2015ء کی فلم ’پیکو‘ میں ’پیکو‘ کا کردار اب تک ان کے فلمی کیریئر کا سب سے پسندیدہ کردار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میرے 15 سالہ طویل فلمی کیریئر میں ’پیکو‘ کا کردار اس لیے پسندیدہ ہے کہ اس کردار کو میں زندگی کے اس موڑ پرحقیقت میں محسوس کرتی ہوں اور اس کردار سے میرا بہت زیادہ گہرا تعلق ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اور میری بہن (انیشا) اب عمر کے اس حصّے میں ہیں جہاں ہم بالکل ’پیکو‘ جیسے ہیں، اس کردار کے بارے میں کچھ ہے جو بہت خاص ہے۔دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ پیکو انڈسٹری کی ان فلموں میں سے ایک ہے جو اکثر ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اس حقیقت سے واقف تھی کہ میں ان دو ناقابلِ یقین لوگوں (اداکار امیتابھ بچن اور عرفان خان) کے مدِمقابل ہوں گی لیکن جو چیز بہترین تعاون کا باعث بنتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اس موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ مقابلہ نہ کر رہے ہوں۔ دیپیکا نے یہ بھی کہا کہ ایک اچھی کہانی سنانے کے لیے اس فلم میں حقیقی طور پر سرمایہ کاری کی گئی اور یہ ایک خوبصورت باہمی تعاون کیا گیا، ہم نے پرستاروں کے لیے ایک اچھی فلم بنانے کی پوری کوشش کی۔
خیال رہے کہ فلم ’پیکو‘ 2015ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن اور مرحوم عرفان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Recent Posts

ہفتے میں ایک ساتھ دو چھٹیاں؟ پاکستانیوں کو خوشخبری ملنے کی امید

شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…

4 mins ago

شادی کے 4 مہینے بعد سوناکشی سنہا کا صبر ٹوٹ گیا، ویڈیووائرل

وائرل ویڈیو میں ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے ساتھ کیسی حرکت کرتے ہیں ممبئی(قدرت روزنامہ)سوناکشی…

18 mins ago

پی سی بی میں ہلچل ، سلمان نصیر کو سی او او سے ہٹا کر پی ایس ایل میں عہدہ دینے کا امکان

سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…

42 mins ago

وزیر خزانہ کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے وفد اور اقوام متحدہ میں سفیر منیر اکرم سے ملاقات

وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…

59 mins ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 hour ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

1 hour ago