کراچی: آج سے 3 دن کیلئے گرین لائن بس سروس بند رہے گی

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں یومِ عاشور کے موقع پر ٹیکنیکل بنیادوں پر گرین لائن بس سروس آج سے 3 دن کے لیے بند کر دی گئی ہے . گرین لائن بی آر ٹی ایس کے ترجمان کے مطابق عاشور کے سلسلے میں 7، 8 اور 9 اگست کو کراچی میں گرین لائن بس سروس کو بند رکھا گیا ہے .


واضح رہے کہ گرین لائن بس سروس کے آخری اور مرکزی اسٹیشن نمائش چورنگی کے قریب سے 3 دن تک محرم الحرام کے جلوس نکالے جاتے ہیں، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے یہ علاقہ مکمل طور پر سیل کر دیا جاتا ہے .
ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ یومِ عاشور کے موقع پر سرکاری چھٹیوں اور امورِ زندگی معطل ہونے کے باعث مسافر بھی دستیاب نہیں ہوں گے . دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں محرم الحرام میں امن و امان کے پیشِ نظر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی عائد ہے .
محکمۂ داخلہ سندھ کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا جس کے مطابق سندھ بھر میں 5 اگست سے 10 اگست تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خواتین، بچے، معذور افراد، بزرگ، صحافی، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں