ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے جلوس رواں دواں

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں 8 محرم الحرام کے سلسلے میں مجالسِ عزا اور جلوسوں کا اہتمام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
کراچی: مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن
کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا۔کراچی میں 8 محرم الحرام کا جلوس دوپہر ڈیڑھ بجے برآمد ہو گیا، جلوس کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا، اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔
8 محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے، جلوسوں کے باعث گرین لائن بس سروس بھی آج سے 9 اگست تک معطل رہے گی۔
سیکیورٹی کے لیے نمائش اور اطراف کی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے، جلوس کی گزر گاہ اور اطراف میں تمام دکانوں کو بھی سِیل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں مرکزی جلوس برآمد
اسلام آباد میں 8 محرم الحرام کا جلوس ذوالجناح جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور سے برآمد ہو گیا۔
جلوس عزا مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کراچی کمپنی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔جلوس کے راستوں میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
لاہور:مرکزی جلوس رواں دواں
لاہور میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربارِ حسین اندرونِ موری گیٹ سے برآمد ہو کر مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے۔مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو امام بارگاہ بیت الرضا پرانی انار کلی پہنچے گا۔
پشاور اور دیگر شہروں میں جلوس
دوسری جانب پشاور میں 8 محرم الحرام کاجلوس آج سہ پہر 3 بجے امام بارگاہ نجف علی شاہ کوچی بازار سے برآمد ہوگا۔جلوس کے داخلی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی، بازار اور دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔
چونیاں میں بھی 8 محرم کا جلوس امام بارگاہ امان علیشاہ پرانی چوکی سے سہ پہر 4 بجے برآمد ہو گا۔ادھر پاراچنار کے ضلع بھر میں امام بارگاہوں میں مجالس جاری ہیں۔ڈی پی او پاراچنار کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے جبکہ موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

Recent Posts

ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا درخشاں ماضی رہا ہے، آسٹریلین ہائی کمیشن نیل ہاکینز

میں چاہتا ہوں کے پاکستان کا وہ سنہری دور واپس آئے، نیل ہاکینز کی اولمپیئن…

1 min ago

بجلی مزید مہنگی کرنے کیلیے تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں درخواست

سماعت کے بعد منظوری کی صورت میں اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا اسلام…

11 mins ago

امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد علی شیخانی کامیاب

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )امریکا میں کانسٹیبل کی نشست پر پاکستانی نژاد امیدوار علی شیخانی کامیاب…

17 mins ago

کاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس، حامیوں سے خطاب نہ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (قدرت روزنامہ )ڈیموکریٹک امیدوارکاملا ہیرس انتخابی نتائج سے شدید مایوس ہوتے ہوئے آج حامیوں…

22 mins ago

امریکی صدارتی الیکشن؛ ڈونلڈ ٹرمپ نے میدان مار لیا

صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے کم از کم 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت تھی، ٹرمپ…

45 mins ago

ہم درست سمت میں جارہے ہیں، طویل سفر باقی ہے: وزیر خزانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم درست سمت میں جارہے ہیں…

55 mins ago