بڑے انتخابی دنگل سے پہلے پی ٹی آئی کو 2 بڑے جھٹکے ، مشکلات میں اضافہ

پشاور،کراچی(قدرت روزنامہ)ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے پشاور نے اسد قیصر کو نوٹس بھیج دیا . ایف آئی اے نے اسد قیصر کو 11اگست کو 11 بجے طلب کرلیاہے .

ذرائع کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہے .

ایف آئی اے پشاور نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو نوٹس بھیج دیاہے . سابق سپیکر اسد قیصر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے طلب کر لیا . اسد قیصر کو 11اگست کو طلب کیا گیا ہے . 11 اگست کو اسد قیصر ایف آئی اے پشاور میں پیش ہونگے . ایف آئی اے نے میاں محمود الرشید کو بھی نوٹس جاری کردیا انہیں بھی 11اگست کو طلب کیا گیا ہے ، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے پر پاکستان تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ سے متعلق کراچی میں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے . اس سلسلے میں کراچی میں ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جبکہ ٹیم کے قیام کا آفس آرڈر بھی جاری کردیا گیا ہے . مذکورہ ٹیم کی سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینک سرکل رابعہ قریشی کو مقرر کیا گیا ہے . ٹیم کے دیگر ارکان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رئوف شیخ، انسپکٹرز سبین غوری، آفتاب وٹو اور سب انسپکٹر راحت خان شامل ہیں . کمیٹی فنڈنگ کرنے والی کمپنیوں، افراد کے بینک اکائونٹس اور مالی معاملات کی تفصیلات حاصل کرے گی . ٹیم کی جانب سے ایس اینڈ سی پی سمیت ایف بی آر سے بھی تفصیلات حاصل کی جائیں گی . کمیٹی تحقیقات میں حاصل ثبوت اور تفصیلات ہیڈکوارٹرز کی قائم کردہ ٹیم سے شئیر کرے گی .

. .

متعلقہ خبریں