یا قھار کورات کو سوتے وقت میں صرف4 مرتبہ پڑ ھ لیں ، پھر اس کا کمال دیکھیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یَاقَھَّارُ” اللہ پاک کے اس نام کی گہرائی کو آپ اس طرح سے سمجھ سکتے ہیں کہ اللہ سب پر غالب ہے بلکہ غالب سے غالب تر ہے اور ہر ایک زبردست سے زبردست ہے ۔زبردستوں کو زیر رکھنے والا ہے چونکہ سورہ انعام میں ہے کہ وہ اپنے بندوں کے اوپر پورا پورا غلبہ رکھنے والا ہے اللہ کا قہر بڑا شدید ہے۔اور یہ ناراضگی کی علامت ہے اللہ تعالیٰ جن لوگوں سے ناراض ہو ان پر اس نے قہر نازل کیا جس سے وہ آنے والی نسلوں کے لئے باعث عبرت بنے کیونکہ وہ ظالم

اور سرکش تھے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ان سے انتقام لیا اور انہیں ذلیل اور رسوا کیا یاد رکھو کہ آج بھی اگر کوئی اللہ اور اس کے رسول کا دشمن جب اس سے ٹکر لیتا ہے۔تو وہ اس پر قہر نازل کر کے اپنی شان قہاریت کا اظہار کرتا ہے اور اسے نیست و نابود کردیتا ہے اسی لیئے اللہ کی شان قہاریت سے ہمیشہ اس کی پناہ مانگنی چاہئے محمد شاہ رنگیلے کا دور تھا ایک پنڈت اپنے علوم و کمالات میں ایسا ماہر تھا کہ محمد شاہ رنگیلا بادشاہ بھی اس کی ایسی قدر کرتاتھا کہ شاید ماں کی بھی کم کرتا ہو ہندو پنڈت جن کا نام پنڈت بھگو رام تھا ایک دفعہ سوال کر بیٹھا کہ مہاراج کوئی ایسی چیز بتائیں۔جو جنات اور جادو کا آخری ہتھیار ہو ننگی ت ل و ا ر ہو اور جب بھی اس کو پڑھا جائے تو جادو جنات ایسے ٹوٹے جیسے میرے ہاتھ سے جام پتھر کے فرش پر ٹوٹ کر چکنا چور ہوجاتا تھا پنڈت بھگورام اپنی چاپ میں سر تھا سراٹھایا اس کی سرخ آنکھوں سے شعلے نکل رہے تھے تو پنڈت نے کہا آپ کو ایک چیز بتاتا ہوں کیونکہ آپ مسلمان ہیں تو آپ کو ایک ایسی اسلامی چیز دیتا ہوں جو یقینا آپ کو زندگی کے وہ کمالات دے جو آپ کو آپ کی نسلوں کو سدا اور صدیوں یا د رہیں۔محمد شاہ رنگیلا بادشاہ ایک دم چوکنا ہو کر بیٹھ گیا اپنے تاج کو اتار کر ایک طرف رکھ دیا اور کانوں کے قریب لے گیا تو پنڈت بھگورام بولا شہنشاہ اعظم آپ کے قرآن میں ایک لفظ ہےقَہّار یہ ایک ایسا لفظ ہے جس کو آپ یَاقَہَّارُ جب بھی آپ پڑھیں گے یہ شریف جادوگر بدکار جنات اور جادوگروں پر ایک ننگی ت ل و ا ر ثابت ہو گی آپ کے اوپر جادو کسی نے کردیا تو آپ اس کو توڑنے پر تیار ہیں۔کوئی جن آپ کے گھر در اور دولت کا دشمن ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ اس جن سے چھٹکارا مل جائے تو ہر گز ہر گز پریشان نہ ہوں آپ فورا اس اسم یَاقہار کو اپنی زندگی کا ساتھی بنالیں پاک ناپاک ہر وقت اس کو وجد کی حالت میں پڑھیں یعنی ڈوب کر پڑھیں اور بے قرار ی بے چینی سے پڑھیں جب بھی پڑھیں گے آپ کو اس کا کمال ملے گا۔ تھوڑے عرصے میں یا زیادہ عرصے میں لیکن کمال ضرور ملے گا محمد شاہ رنگیلے نے یہ واقعہ سب کو سنا دیا رنگیلے کے دور میں جنات پر اس اسم کی وجہ سے جو ق ہ ر برسا وہ شاید پھر زندگی میں کبھی کسی پر نہ برسا ہو۔

Recent Posts

اسلام آباد میں جعلی رسیدیں جاری کرنے پر 2 ریسٹورنٹس سیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے ٹیئر1 ریٹیلرز/ریسٹورنٹس کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے…

2 hours ago

وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں 27ویں ترمیم پر اتفاق جیسی کوئی بات نہیں ہوئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے…

8 hours ago

پاکستان تحریک انصاف کا پشاور اور کوئٹہ میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے احتجاج کی حکمت عملی تبدیل کرکےدوبارہ جلسے کرنے…

8 hours ago

حکومت کا 27 ویں آئینی ترمیم لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے27 ویں آئینی…

8 hours ago

اپرکوہستان میں تیز رفتار بس کھائی میں جا گری، 2 افراد جاں بحق

کوہستان (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں شتیال کے مقام پر تیز رفتار…

8 hours ago

فلک شبیر کا’’تحفہ‘‘ دیکھ کرسارہ خان روپڑیں

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فلک شبیر اور سارہ خان اکثر ہی…

8 hours ago