لاہور (قدرت روزنامہ) اغوا کا ڈرامہ رچا کر لڑکیوں کی آواز میں والدین سے تاوان مانگنے والا لڑکا پکڑا گیا . 14سال کا خبیب لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا، خبیب 5 اگست کو خود ہی غائب ہوا اور لڑکی کی آواز میں باپ سے تاوان مانگا .
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی میں 5 لاکھ روپے تاوان کے لیے لڑکےکے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا .
پولیس کے مطابق 14سال کا خبیب لڑکیوں کی آواز نکال کر اپنے والدین کو بلیک میل کر رہا تھا، خبیب 5 اگست کو خود ہی غائب ہوا اور لڑکی کی آواز میں باپ سے تاوان مانگا . پولیس کے مطابق خبیب کے اغوا کا مقدمہ اس کے باپ محمد سفیر کی مدعیت میں درج تھا . پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکا دوست کے اسنوکرکلب سے ملا، اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے .