’عمران خان 100 جلسے کرلیں، الیکشن کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی‘

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چاہیں تو 100 جلسے کرلیں لیکن عام انتخابات کی تاریخ پی ڈی ایم دے گی . تفصیلات کے مطابق طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، یہ نہیں ہو سکتا کہ سائیکل چور جیل میں اور ڈالر چور باہر ہو، فواد چوہدری کو زیادہ قانون کی سمجھ نہیں .


انہوں نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں انقلاب لے کر آؤں گا لیکن آپ تو نیوٹرل کا نام نہیں لے سکتے، یہ کہتے تھے کہ میں وزیر اعظم بنوں گا تو کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا . طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ صرف بیان بازی کرتے ہیں، یہ جلسے اپنی جان چھڑانے اور سزا سے بچنے کے لیے کر رہے ہیں . رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پرویز الٰہی چوہدری شجاعت کے نہ ہو سکے تو آپ کے کہاں سے ہوں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں جے آئی ٹیزبن چکی ہیں، کیس میں کوئی جان ہوتی تو کچھ نہ کچھ نکل آتا .
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فواد چوہدری کو پنجاب میں اہم پوزیشن دینے کا فیصلہ کر لیا . بول نیوز کے مطابق ن لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے فواد چوہدری کو پارٹی چئیرمین کی جانب سے بڑا ٹاسک دیا گیا ہے . 25 مئی کے کرداروں اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے فواد چوہدری کو بڑی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . سانحہ ماڈل ٹاؤن تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہو گا .
فواد چوہدری اگلے 48 گھنٹوں میں پنجاب پہنچ جائیں گے . فواد چوہدری روزانہ عمران خان کو آگاہ کریں گے . اس سے قبل فواد چوہدری نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ،25 مئی کے واقعات پر ایف آئی آر کی درجنوں درخواستیں آرہی ہیں جن میں رانا ثنا اللہ، عطا تارڑ، احمد ملک اور حمزہ شہباز نامزد ہیں، ماڈل ٹاؤن کیس بھی تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا .
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرا اطلاعات نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ راناثنا اللہ اپنی اوقات سے بڑھ بڑھ کر باتیں کررہے ہیں، پاکستانی کی 80 فیصد آبادی پر اس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ہے، دو بڑے صوبے مکمل طور پر پی ٹی آئی کے پاس ہیں، رانا ثنا اللہ صرف کوہسار کے اسی ایچ او ہیں اس لیے ان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے . انہوں نے کہا کہ مجھے ابھی تک سمجھ نہیں کہ ایف آئی اے کس حیثیت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹس جاری کررہا ہے، یہ تمام لوگ 12-2011 میں عوامی عہدوں پر فائز نہیں تھے، اس لیے ہم عدالت گئے ہیں، اگر عدالت نے ہمیں کہا کہ آپ نے ایف آئی اے سے تعاون کرنا ہے تو ہم کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں