عمران خان نے کے ٹو کی چوٹی کے فضائی مناظر شیئر کر دیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ہم 12 موسمیاتی زونز والی دنیا کی متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں،عمران خان نے کے ٹو کی چوٹی کے فضائی مناظر شیئر کر دیے . تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم 12 موسمیاتی زونز والی دنیا کی متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں .

عمران خان نے سوشل میڈیا پر کے ٹو کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا .
چیئرمین تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر کے ٹو پہاڑ کی چوٹی کے فضائی مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ملک کے اندر اور باہر کتنے لوگوں کو یہ احساس ہے کہ ہم دنیا کی ایک متنوع ترین دھرتی پر رہتے ہیں جو 12 موسمیاتی زونز کی حامل ہے .
یاد رہے کہ اس سال دنیا بھر سے 100 سے زائد کوہ پیماؤں نے کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، کے ٹو کا شمار دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں ہوتا ہے .
واضح رہے کہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سر کرنے کے لیے اس سال ریکارڈ تعداد میں کوہ پیماؤں کی پاکستان آمد ہوئی . گلگت بلتستان کے عہدیدار ساجد حسین کے مطابق کے ٹو سر کرنے کے لیے اس سال اب تک 207 پرمٹ جاری کیے گئے ہیں . کے ٹو سطح سمندر سے 8611 میٹر بلند چوٹی ہے اور کوہ پیما اسے ماؤنٹ ایورسٹ کے مقابلے میں زیادہ مشکل قرار دیتے ہیں .
کورونا وائرس کی وبا کے دوران پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے کوہ پیما چوٹیوں سے دور رہے، مگر اب سفری پابندیاں نرم ہونے کے بعد وہ بے تابی سے مختلف مقامات کا رخ کررہے ہیں . کے ٹو کو سر کرنا اگرچہ مشکل ہے مگر یہاں آنا ماؤنٹ ایورسٹ کے مقابلے میں سستا پڑتا ہے . نیپال میں دنیا کی بلند ترین چوٹی یعنی ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کے لیے 11 ہزار ڈالرز میں ایک فرد کو پرمٹ جاری کیا جاتا ہے .
اس سے ہٹ کر بھی سفر، ملبوسات، آلات، خوراک اور گائیڈز کی خدمات کے لیے بھی کافی خرچہ کرنا پڑتا ہے . اس کے مقابلے میں کے ٹو کو سر کرنے کا پرمٹ 7 افراد کے ایک گروپ کے لیے 7200 ڈالرز ہے . مگر اس سال صرف پرمٹ کے اجرا کی تعداد کا ہی ریکارڈ نہیں بنا . اس سال 20 خواتین نے اب تک کے ٹو کو سر کیا ہے جو ایک ریکارڈ ہے .

. .

متعلقہ خبریں