ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ تک پہنچ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 439 میگا واٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث شہروں میں 6 تا 8 اور دیہی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہونے لگی . تفصیلات کے مطابق ملک میں معمول سے زیادہ بارشوں کے باوجود بجلی کی مطلوبہ پیداوار پوری نہ ہوسکی، ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 6 ہزار میگاواٹ کے قریب پہنچ گیا .


ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 18 ہزار 461 میگا واٹ ہے ،بجلی کی کل طلب 24 ہزار900 میگا واٹ ہے .
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سب سے زیادہ نجی شعبے کے بجلی گھروں سے 7 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے . ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 6 ہزار 700 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے . اسی طرح جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے . سرکاری تھرمل پلانٹس سے 830 میگا واٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 786 میگا واٹ، سولر پلانٹس سے 145 میگاواٹ اور جوہری ایندھن سے 2 ہزار 425 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے . شارٹ فال میں اضافے کے سبب ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے ،دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹوں تک بجلی بند کی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں