نئے اسلامی سال پر مسجد نبویۖ میں پہلی نماز جمعہ کا ایمان پرور منظر

مدینہ منورہ ٗ مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)نئے اسلامی سال 1443ھ کے پہلے جمع المبارک کے موقع پر ہزاروں فرزندان توحید نے مسجد نبویۖ میں نئے ہجری سال کی پہلی نماز جمعہ ادا کی۔نئے اسلامی سال کی پہلی نماز جمعہ کے موقع پر مسجد نبویۖ نمازیوں سے بھری ہوئی تھی۔ مسجد کے صحن اور اس کی گیلریوں میں بھی نمازی موجود تھے جن کے چہروں سے طمانیت، سکون، امن، راحت اور خشوع نمایاں دکھائی دے رہا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے نمازیوں سے کہا گیا تھا کہ وہ وبا کے خطرے کے پیش نظر صحت کے کرونا

سے بچا کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور نماز کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔اسلامی سال کے پہلے جمعہ کے موقع پر نمازیوں نے عالم اسلام کی فلاح بہبود اور دنیا کو کرونا جیسی وبا سے نجات کی دعائیں کیں۔انتظامیہ کی طرف سے مسجد نبویۖ میں نمازیوں کی زیادہ تعداد کی آمد کے پیش نظر صحت کے حوالے سے ضروری اقدامات کر رکھے تھے۔دوسری جانب مسجد نبویۖ کے صحن کے جنوب مغربی کونے میں واقع زمزم فراہمی کا نیا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ مسجد نبویۖ میں پانی کی فراہمی صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ اس منصوبے کا مقصد مسجد نبویۖ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں اور اہل مدینہ منورہ کی زمزم پینے کی خواہش پر عمل درآمد کرنا ہے۔پراجیکٹ کا رقبہ تقریبا 330 میٹر ہے اور اس میں سٹین لیس سٹیل کے تین ٹینک نصب ہیں، جن کی کل گنجائش 290 میٹر، 2 پریشر ٹینک، 3 واٹر فیڈنگ پمپ، 2 سٹین لیس سٹیل فلٹر ، دو سٹرلائزر ، دو 350 طول پائپ لانیں نصب ہیں۔محکمہ فراہمی آب نے مسجد نبویۖ میں زمزم کے حصول کے لیے ایک آن لائن پورٹل بھی متعارف کرایا ہے جس میں زم زم کے حصول کے اوقات، طریقہ کاور اس حوالے سے ضروری ہدایات بیان کی گئی ہیں۔

Recent Posts

پولیس ریاست مخالف پروپیگنڈا مہم چلانے والے سوشل میڈیا نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکومت اور ریاستی اداروں…

7 mins ago

آئی ایم ایف نے 37 ماہ کے لیے7 ارب ڈالر کے توسیعی پیکیج کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے ایگزیکٹو بورڈ نے 2024 آرٹیکل…

15 mins ago

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل سے کارکنوں کے نام پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئر مین عمران خان نے اڈیالہ…

24 mins ago

اقوام متحدہ میں وزیراعظم کی تقریر 75 سال کی بہترین تقریروں میں سے ایک تھی، دانیال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ یروشیلم…

36 mins ago

قاتلہ ماں، بیٹی کی راہ کی رکاوٹ بن گئی، سرکاری دستاویز کا معاملہ الجھ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اورنگی ٹاون کی طالبہ کے شناختی کارڈ کے اجرا کا معاملہ، متاثرہ…

50 mins ago

آئی ایم ایف کا قرض پروگرام پر مکمل عملدرآمد اور ٹیکس نیٹ وسیع کرنے پر زور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان…

1 hour ago