رانا ثناء اللہ اوقات کے مطابق بات کیا کریں، ان کی تھانے کے ایس ایچ او سے زیادہ حیثیت نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے رانا ثناء اللہ کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا صاحب! آپ تھانہ کوہسار کے ایس ایچ او ہیں، اس سے زیادہ آپ کی حیثیت نہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں رانا ثناء اللہ سے مخاطب ہو کر کہاکہ اپنی اوقات کے مطابق بات کیا کریں کہ یہ نہ ہو کہ آپ کو لینے کے دینے پڑ جائیں،ان کا مزید کہنا تھاکہ بہادر آپ اتنے ہیں کہ جب سے حکومت تبدیل ہوئی ہے، آپ فیصل آباد نہیں گئے، احتیاط اچھی چیز ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں