اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی کی ورسٹائل اداکارہ سجل علی کی جس حد تک تعریف کی جائے وہ کم ہی ہوگی، اپنے سادہ انداز، معصوم چہرے اور قابلیت کی وجہ سے انہوں نے ہر کسی کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے۔حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے بتایا ہے کہ انہیں ایک ڈیبیٹ کے مقابلے میں گولڈ میڈیل مل چکا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس جیت کے حوالے سے بتاتے ہوا اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ جب میں اسکول میں تھی تو میں ٹھیک سے اپنا نام بھی نہیں لے سکتی تھی۔
سجل علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اسکول میں ایک بہت ڈری اور سہمی ہوئی رہنے والی لڑکی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ ان کی ایک اسکول ٹیچر جن کا نام ’مس رومانہ‘ تھا وہ انہیں بہت سپورٹ کرتی تھیں اور اداکارہ کی اس جیت کے پچھے بھی ان کی ٹیچر کا ہی ہاتھ تھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ ہمیں اپنی زندگی کے ایک موڑ پر کسی نا کسی کے سپورٹ کی ضرورت پڑتی ہے جس کی بناء پر ہم میں خود کچھ کر دکھانے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…