بشریٰ کو عامر لیاقت سے متعلق بیان دینے کا کوئی حق نہیں: دانیہ ملک

لاہور (قدرت روزنامہ)معروف ٹی وی اینکر و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اُن کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا ہے۔
دانیہ ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی میڈیا کے سامنے جو بول رہی ہیں کہ مجھے طلاق ہو گئی ہے تو یہ سب جھوٹ ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ 5 جون کو خود عامر لیاقت نے مجھ سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔دانیہ نے کہا کہ مجھے تو کسی انسان پر بات کرنے سے پہلے اللّٰہ پاک کی ذات سے ڈر لگتا ہے۔
عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے بشریٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اپنے اندر جھانک کر دیکھ لیں، اتنے بڑے بڑے جھوٹ بول رہی ہیں، کچھ تو خدا کا خوف کریں۔دانیہ نے کہا ہے کہ آپ عامر لیاقت سے طلاق لے چکی ہیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ اُن کے معاملات میں بولیں، آپ کے لیے وہ نامحرم ہیں۔
انسٹاگرام کی اگلی اسٹوری میں دانیہ نے کہا کہ محترمہ بشریٰ صاحبہ! اللّٰہ تعالیٰ کا کیمرہ صرف ہمیں نہیں بلکہ تمہیں بھی دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تیسری اہلیہ دانیہ ملک کے درمیان قانونی جنگ جاری ہے۔دانیہ ملک نے پہلے اعلان کیا تھا کہ عامر لیاقت کی زندگی میں ان سے صلح ہوگئی تھی جبکہ بشریٰ اقبال نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ عامر لیاقت اور دانیہ کی طلاق ہوگئی تھی۔

Recent Posts

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

8 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

16 mins ago

فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا کیس میں وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کے…

28 mins ago

سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان بن…

37 mins ago

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

47 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

54 mins ago