یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی میں بے نظیر نے شامل کرایا، مجھے ڈھونڈ کر پی پی نے وزارت خارجہ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ عمران نے کہا کے وہ وقت کے یزیدیوں کا مقابلہ کریں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں استعفوں سے متعلق رٹ پٹیشن دائر کی ہے، ہم نے سب حلقوں سے استعفیٰ دیا، بدھ کو ہماری پٹیشن سنی جائے گی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں جگہ نا ملی تو متبادل جگہ بھی ڈھونڈ رکھی ہے، میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں بیٹی کو ٹکٹ دیا، خواتین کی حد تک مہر بانو بھی مہم چلائیں گی،حلقے میں موسیٰ گیلانی کے مقابلے کے لیے کوئی اور امیدوار نہیں تھا، عمران خان کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اسرائیل کا یہ رویہ رہا تو مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں، حیران ہوں ابھی تک بلاول کا اسرائیلی حملے پر کوئی بیان نہیں آیا، مفتاح اسماعیل ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جاتے ہیں، تاجروں پر بلاوجہ فکسڈ ٹیکس لگایا گیا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا واضح موقف ہے، ہم شہداء کا احترام کرتے ہیں، جنرل سرفراز کو عمران خان ذاتی طور پر جانتے تھے، ہماری پالیسی واضح ہے فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ زلزلے اور سیلاب میں فوج نے بہترین کردار ادا کیا، مسلم لیگ ن کا ڈس انفارمیشن سیل جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔

Recent Posts

کامیاب کیرئیر کی حامل خواتین ازدواجی زندگی کیسے اچھی بناسکتی ہیں، سعدیہ امام کے مشورے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعدیہ امام کی جب شادی ہوئی تو لوگوں نے انہیں خوب نیک…

12 mins ago

چین کا بڑا گروپ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ٹیکسٹائل پارکس قائم کرے گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چین…

23 mins ago

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

34 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

45 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 hour ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago