جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالے خوفناک حادثے کا شکار، 3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

(قدرت روزنامہ): راولپنڈی سے غازی جانے والی پک اپ کو موٹروے پر غازی انٹر چینج کے قریب شدید حادثہ پیش آگیا . سوزوکی پک اپ راولپنڈی سے موٹروے پر تحصیل غازی میں جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی،  حادثے میں 3خواتین اور ایک بچے سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ  9 افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق  پک اپ میں 14افراد سوار تھے، غازی انٹرچینج کے قریب پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی .

ٹکر سے سوزوکی پک اپ الٹ گئی اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار دو کاریں بھی اوپر چڑھ گئیں،  زخمیوں کو فوری طور پر  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا . حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو عمل  کا جائزہ لیا،حضرو پولیس کے سب انسپکٹر صداقت خان نے حادثے کے حالات و واقعات کی تفتیش شروع کر دی . . .

متعلقہ خبریں