جنازے میں شرکت کیلئے جانیوالے خوفناک حادثے کا شکار، 3خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

(قدرت روزنامہ): راولپنڈی سے غازی جانے والی پک اپ کو موٹروے پر غازی انٹر چینج کے قریب شدید حادثہ پیش آگیا۔

سوزوکی پک اپ راولپنڈی سے موٹروے پر تحصیل غازی میں جنازہ میں شرکت کیلئے جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی،  حادثے میں 3خواتین اور ایک بچے سمیت 5افراد جاں بحق جبکہ  9 افراد شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق  پک اپ میں 14افراد سوار تھے، غازی انٹرچینج کے قریب پیچھے سے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔

ٹکر سے سوزوکی پک اپ الٹ گئی اور پیچھے سے آنے والی تیز رفتار دو کاریں بھی اوپر چڑھ گئیں،  زخمیوں کو فوری طور پر  تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ شدید زخمیوں کو راولپنڈی ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر حضرو زوہیب احمد انجم موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو عمل  کا جائزہ لیا،حضرو پولیس کے سب انسپکٹر صداقت خان نے حادثے کے حالات و واقعات کی تفتیش شروع کر دی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، علاقہ میدان جنگ بن گیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) احتجاج کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان…

7 mins ago

راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی…

33 mins ago

والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

کراچی(قدرت روزنامہ) اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام…

42 mins ago

رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ…

1 hour ago

کنول آفتاب اور ذوالقرنین یوٹیوبر بننے پر کیوں مجبور ہوئے؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ) کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر دو مشہوریوٹیوبرزجوڑی ہیں، جن کے پاکستان میں…

1 hour ago

شہباز شریف اور جوبائیڈن کے درمیان ملاقات، رہنماؤں کا نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد / نیویارک(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم شہباز شریف اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان ملاقات…

1 hour ago