بارشوں اور سیلاب کے بعد رواں ہفتے یو اے ای میں گرم ترین موسم کی پیش گوئی

ابو ظہبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں بارشوں اور سیلاب کے بعد رواں ہفتے گرم ترین موسم کی پیش گوئی کردی گئی . اماراتی میڈیا کے مطابق یو اے ای میں مٹی کے طوفان اور بارش کے امکان کے ساتھ اس ہفتے درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا، ملک کے کچھ حصوں میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، امارات میں پیر کا دن زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا لیکن دن کے وقت ہوائیں چل سکتی ہیں جس سے گرد آلود حالات پیدا ہو سکتے ہیں .


بتایا گیا ہے کہ العین میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا جب کہ ابوظہبی اور دبئی دونوں میں زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگا، العین میں سویہان جو عام طور پر ہر سال ملک کے کچھ گرم ترین موسم کا تجربہ کرتا ہے منگل کو ایک اور تیز دن کے لیے تیار ہے، جس میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم یہاں کے باشندے اس طرح کے جھلسانے والے موسم کے لیے کوئی اجنبی نہیں ہیں، خاص طور پر سخت گرمی کے دوران یہاں ایسا موسم معمول کا حصہ ہے، پچھلے سال 6 جون کو یہ سرکاری طور پر زمین کا گرم ترین مقام تھا، جہاں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا .
موسمیات کے قومی مرکز نے کہا کہ ابوظہبی کے کچھ دیگر علاقوں بشمول رازین اور گیسیورا بھی منگل کو 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتے ہیں، بارشوں کا باعث بننے والے بادل جمعرات اور جمعہ کو امارات کے مشرقی علاقوں میں بن سکتے ہیں جب کہ شمالی امارات نے گزشتہ ماہ کے آخر میں 30 سالوں میں سب سے زیادہ بارش کا تجربہ کیا ، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا جس میں 7 افراد ہلاک اور 800 سے متاثر ہوئے، اسی طرح العین بھی حالیہ دنوں میں بارش کی زد میں ہے، اتوار کو عجمان میں بھی شام کے وقت شدید بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ شارجہ کے کچھ حصوں میں مزید بارش ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں