شہدا کیخلاف مہم چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہدا کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں،جومہم انہوں نے پاک فوج کے حوالے سے چلائی اس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے . سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلانے والوں کی نشاندہی ہو گئی ہے .

عمران خان کو نہ روکا گیا تو قوم کو حادثے سے دوچار کر دے گا . پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے .
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد کوئی شک نہیں رہا . انکا کہنا تھا کہ فواد چودھری ایک بار میرے حق میں بات کر بیٹھے تھے،پھر ان کی چھترول ہوئی .
اس چھترول کے بعد فواد چوہدری میرے خلاف بات کر کے بیلنس کرتے ہیں .

پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 13 کو جلسے کریں گے،پھر ایک ماہ کا الٹی میٹم دیں گے . انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کس بات کا الٹی میٹم دے رہیں؟ایک طرف کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو ہٹاوتو دوسری جانب الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں . دھونس،دھمکی اور پر تشدد احتجاج کیا گیا تو 25 مئی سے زیادہ برا حال ہو گا،اس طرح کا الٹی میٹم دو نمبری ہے، اور اسے کوئی تسلیم نہیں کرے گا .
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہزاد اکبر والا کام میں نہیں کر سکتا کہ پہلے ہی گرفتاریوں کی خبریں دے دوں . ایف آئی اے کی سربراہی میں ممنوعہ فنڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے،انکوائری میں جس پر جرم ثابت ہو گا مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی،یہ بدبخت پاکستان پر الزامات لگاتے ہیں . آپ کے لیے باعث شرم ہونا چاہیے کہ ایک دن ایک بات دوسرے دن دوسری بات کرتے ہیں . انہیں چاہیے کہ اس قسم کی گفتگو کی بجائے کوئی ڈھنگ کا کام کریں .

. .

متعلقہ خبریں