فوج کے خلاف مہم عمران نیازی کی پارٹی نے چلائی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی جس سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے، پی ٹی آئی نے 13 اگست کو قانون توڑا تو 25 مئی سے بھی برا حشر ہوگا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شہدا کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے گمراہ ہیں ایسی گندی مہم چلانے والوں کی نشاندہی ہوگئی ہے، عمران نیازی کی پارٹی نے فوج کے خلاف منفی مہم چلائی، اس مہم سے ان کی ملک دشمنی سامنے آتی ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سربراہ قوم کو تقسیم کر رہا ہے، یہ نوجوانوں کو اور پوری قوم کو گمراہ کر رہا ہے، الیکشن کمیشن نے فارن ایجنٹ کے طورپر عمران خان کی شناخت کی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد اس کا دماغی توازن بگڑ گیا جس میں اب کوئی شک نہیں رہا، عمران خان کو نہ روکا گیا تو یہ قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران نیازی غیرملکی ایجنٹ ہے، عمران خان نے گمراہی میں جو باتیں کی ان کی صرف مذمت ہی کی جا سکتی ہے یہ باتیں دہرائی نہیں جاسکتیں۔رانا ثنا نے کہا کہ تین چار دن پہلے عمران خان نے کہا کہ اس چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے ہوئے ہم الیکشن نہیں لڑیں گے، پہلے چیف الیکشن کمیشن کو تو ہٹالیں، پھر اسمبلیاں توڑیں جو استعفے دیے ہیں وہ منظور کرائیں اس کے بعد انتخابات کی بات کریں۔
انہوں ںے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ ہوا ہے، افغانستان نے کبھی پاکستان پر ایسا الزام نہیں لگایا لیکن یہ بدبخت پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف والے 13 کو جلسہ لیاقت باغ یا پریڈ گراؤنڈ میں کرنا چاہتے ہیں تو کریں لیکن یاد رہے کہ 13 اگست کو پی ٹی آئی کو صرف پرامن جلسے کی اجازت ہے، پی ٹی آئی نے اگر قانون توڑا اور دھونس و دھمکی کا راستہ اپنایا تو 25 مئی سے زیادہ برا حشر ہوگا۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

4 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago