جس نے ساری زندگی کھیل کودمیں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا؟مریم نواز کپتان پربرس پڑیں

مظفرآباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جس نے ساری زندگی کھیل کود میں گزاری اسے خارجہ پالیسی کا کیا پتا، عمران خان کشمیر آئیں گے تو عوام کو کیا بتائیں گے؟ مریم نواز نے اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں کشمیر فروش قرار دے دیا . مظفر آباد میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کورونا سے خطرناک وائرس ہیں، یہ وائرس مقبوضہ کشمیر کو نگل گیا، بھارت کی جھولی میں پھینک آیا .

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان کی کارکردگی یہ ہے کہ آٹے اور چینی کے لیے لوگوں کو بھکاریوں کی طرح قطار میں کھڑا کیا، اپنی نالائقی سے پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا . . .

متعلقہ خبریں