چیئرمین پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کی گئی ہے .
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ارشد ندیم کو انجریز کے باوجود پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے اور پاکستان کیلئے 90.18 میٹر تھرو کر کے ایک نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں .


اسد عمر کی مبارکباد


پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ ارشد ندیم نے 14 اگست سے ایک ہفتہ پہلے ہی کامن ویلتھ گیمز میں جاولین میں گولڈ میڈل جیت کر جشنِ آزادی کا تحفہ قوم کو دے دیا، چھا گیا چیتا .
حسان خاور کی مبارکباد


حسان خاور نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی داد کی مستحق ہے، کہنی میں تکلیف کے باوجود کیریئر کی بہترین تھرو سے آغاز کیا .
انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں بار میں 90.18 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، 56 سال بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے یہ کامیابی اپنے نام کی، پوری قوم کو ارشد ندیم پر فخر ہے .
فیصل جاوید کی مبارکباد


دوسری جانب فیصل جاوید نے کہا کہ 1962 کے بعد دولتِ مشترکہ ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے .
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زخمی ہونے کے باوجود آپ چیپمین بنے، 90 میٹرکا ہدف عبور کر کے نیا ریکارڈ بنایا، نیزہ بازی میں اول پوزیشن اور طلائی تغمہ جیتنے پر مبارک ہو .
عمران اسماعیل کی مبارکباد


عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے جیولین تھرو مقابلے میں شاندار کامیابی اور گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم سمیت قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں .
پنجاب حکومت کا ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر 10 لاکھ دینے کا اعلان
پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ اعلان صوبائی وزیر کھیل کی جانب سے کیا گیا ہے .
ارشد ندیم کیلئے گولڈ میڈل جیتنے پر 50لاکھ روپے انعام
دوسری جانب پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے .
ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان کے مطابق وطن واپسی پر تقریب میں انعامات دیئے جائیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کروائی جائے گی . واضح رہے کہ نوح کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں