ادارے ہماری جان ہیں ، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں تھا جس پر شرمندگی ہو ، شہباز گل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ادارے ہماری جان ہیں، میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، میں نے بیورو کریسی پر بات کی .

اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر  شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی ، میرا بیان ایک محبت وطن کا بیان ہے ، میں نے کچھ ایسا نہیں کہا جس پر شرمندگی ہو، فوج سے پیار کرنے والے کا بیان ہے .

شہباز گل نے مزید کہا کہ میں نے کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی، میں نے سٹریٹجک میڈیا سیل کے افسران کو کہا اور بیورو کریسی کے افسران سے متعلق بات کی .

خیال رہے کہ  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نےشہباز گل کا 2روز ہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے ،  پولیس نے ان کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی .

 شہباز گل کو "بغاوت پر اکسانے "کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جس کی شہباز گل کے وکیل نے مخالفت کی جس کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا اور اب فیصلہ سنا دیا گیا ہے جس میں پولیس کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کی گئی ہے لیکن ریمانڈ 14 دن کی بجائے صرف 2 روز کا دیا گیا ہے .

 رپورٹ کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے کہ انہوں نے یہ سب کس کے کہنے پر کہا ؟ اور جس مسودے سے ملزم سب کچھ بول رہے تھے وہ مسودہ بھی ان سے ریکور کرنا ہے ، جبکہ ان کا موبائل بھی فی الحال نہیں ملا جس کو ریکور کرنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں